اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے 12 میزائل جن سے ہیں دشمن کی نیندیں حرام

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے اپنا نیوکلیائی پروگرام 1970ءکی دہائی میں شروع کیا اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے کرم سے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں اور آج پاکستان نہ صرف ایک نیوکلیائی طاقت ہے بلکہ اس کے میزائل بھی دنیا میں بہترین ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان کی نیوکلیائی اور میزائل ٹیکنالوجی خطے میں بہترین ہے۔
Hatf-IX
حتف میزائل ایک ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ ایک ملٹی ٹیوب بلیسٹک میزائل ہے یعنی لانچ کرنے والی وہیکل سے ایک سے زائد میزائل داغے جا سکتے ہیں۔
Hatf-1
حتف نبی کریم کی تلوار کانام تھا لہٰذا پاک فوج نے اس راکٹ کا نام حتف رکھا۔یہ ایک آرٹلری راکٹ ہے اور بہت عمدہ ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔
غزنوی یا حتفIII
یہ ایک ہائپر سانک میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مار کرتا ہے جبکہ اس کی رینج 290کلومیٹر تک ہے۔اس کی لمبائی 9.64میٹر،چوڑائی 0.99میٹر اور وزن 5256کلوگرام ہے۔
ابدالی یا حتف II
یہ بھی سوپر سانک زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جبکہ اس کی رینج 180سے200کلومیٹر تک ہے۔
غوری یا حتفV
اس میزائل کا نام عظیم فاتح محمد غوری کے نام پر رکھا گیا ہے۔یہ میڈیم رینج کا میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مارکرتا ہے اور700کلوگرام وزن اٹھا کر 1500کلومیٹر تک جاسکتا ہے۔
شاہین Iیا حتف IV
یہ بھی ایک سپر سانک زمین سے زمین تک مار کرنے والابلیسٹک میزائل ہے جو روایتی اور نیوکلیائی مواد 750کلومیٹر تک لے جاسکتا ہے۔
غوری IIیا حتف VA
یہ بھی ایک میڈیم رینج بلیسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2000کلومیٹر ہے۔اس کی موٹائی 18میٹر، موٹائی1.35میٹراورلانچ کے وقت وزن 17800کلوگرام ہے۔
شاہین IIیاحتف VI
یہ زمینی بلیسٹک سپر سانک میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مار کرتا ہے اور اس کی رینج بھی 2000کلومیٹر ہے۔یہ دوسٹیج والاراکٹ ہے جس کا وزن 25ٹن،لمبائی17.5میٹراور چوڑائی 1.4میٹر ہے۔
شاہین III
یہ میزائل 9مارچ2015ءکوپہلی بار ٹیسٹ کیا گیا۔اس کی مار 2750کلومیٹر تک ہے اور اس کی بدولت پاکستان کا ہر دشمن اب پاک فوج کی رینج میں آگیاہے۔یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میڈیم رینج کا بلیسٹک میزائل ہے۔
بابر یا حتف VII
اس کا نام مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام پر رکھا گیا ہے۔یہ پاکستان کاپہلا کروزمیزائل ہے اور اس کی رینج 700کلومیٹر ہے۔ یہ دشمن کے ریڈار سے بچ کر اس کے ائیڑ ڈیفنس کو تہس نہس کرسکتا ہے۔
رعد
یہ میزائل 300 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ ”رعد“ میزائل انتہائی جدید گائیڈنس اور نیوگیشن سسٹم کا حامل ہے جس سے ہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جدید نظام کی بدولت یہ نچلی سطح پر پرواز کر کے ہد ف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسے ریڈار کے ذریعے نہیں دیکھا جا سکتا اور میزائل شکن نظام سے اسے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔میزائل خشکی اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…