اسلام آباد(این این آئی) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ سے چور لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے فلیٹ سے چور 3 ہزار ڈالر اور جیولری چوری کر کے فرار ہوگئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینا شروع کردیا ٗدوسری طلال چوہدری کے فلیٹ میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں 3 ہزار ڈالر کی رقم اور زیوارت شامل کیے گئے ۔