جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کااغواء،اطلا ع ملنے پرایس ایچ او نے کیا کہا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 4  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر سماعت کی گئی۔عدالت نے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے کی ۔ عدالت نے ایس ایس ہی ساتھ سے سوال کیا کہ آپ کو اس واقعہ کی اطلاع کب موصول ہوئی اور کارروائی کب کی؟ جس پر ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مجھے اویس شاہ کے اغوا کی اطلاع سوا سات بجے موصول ہوئی جبکہ اس سے قبل 15پر اطلاع کی جا چکی تھی۔جس پر عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ساتھ کو لا پرواہی برتنے پر فوری ہٹایا جائے اگر حکومت نہیں ہٹائے گی تو ہم حکم جاری کریں گے۔آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر پے رول نے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کر دی ۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئے کہ جب ایس ایچ او کو اغوا کی اطلاع ملی تو انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں نے اٹھا لیا ہو گا۔جسٹس امیر ہانی کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی نہ کر کے ایس ایس پی ساؤتھ نے اغواکاروں کی مدد کی اور یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ایس ایچ کو چار بجے معلوم ہوا جبکہ اس نے واقعہ کی جگہ کا دورہ بھی نہیں کیا۔عبد اللہ نامی شخص نے دو بجے 15پر کال ریسیو کی۔فاروق احمد کا کہنا تھا کہ واقعہ کے روز شام سوا سات بجے اویس شاہ کے اغوا کا پتہ چلا۔آپ وائر لیس پر اطلاع دے سکتے تھے ، آپ نے ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر فاروق احمد کا کہنا تھا کہایک دوسری واقعہ میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں بتا سکا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب آپ کو واقعہ کا پتہ چلا تو کیا آپ نے آئی جی سندھ کو بتایا؟ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ 23 جون کو فاروق احمد کو ایس ایس پی ایسٹ لگایا گیا تو میں نے مخالفت کی تھی۔مخالفت کے بعد فاروق احمد کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا گیا۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ یہاں موجود ہیں اور با اختیار ہیں ان سے بات کریں اور آئندہ آدھے گھنٹے میں بتائیں کہ ایس ایس پی ساتھ سے متعلق کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو ملتوی کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…