لاہور ( این این آئی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نماز عید الفطر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پڑھائیں گے۔ نماز عید ٹھیک پونے سات(6:45) بجے ادا کی جائے گی۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے عید الفطر کے اجتماع کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ خواتین کے لئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ حافظ محمد سعید خطبہ عید میں وطن عزیز پاکستان کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں سمیت کشمیر، فلسطین اوردنیا کے دیگر خطوں کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پرمفصل خطاب کریں گے۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں مردوخواتین ان کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کریں گے۔