پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کے ترجمان نے ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف احتساب کمیشن کی تحقیقات ختم کرنے سے متعلق شائع شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف انکوائری تاحال جاری ہے اورشائع شدہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں جن میں حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیاہے جسکاحقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔ترجمان نے کہاکہ ضیا ء اللہ آفریدی کیخلاف پانچ مختلف کیسز میں تحقیقات کی گئیں جن میں سے چارریفرنسز ٹھوس شواہدکی بنیادپر تیارکرکے صوبائی احتساب عدالت میں دائرکئے گئے ہیں،دائرشدہ ریفرنسز نمبر1/2015،6/2015، 1/2016اور4/2016 عدالت میں تاحال زیرتجویزہیں جن میںآئندہ تاریخ پیشی12جولائی2016مقررہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کانقصان پہنچانے پرچاروں ریفرنس میں عدالت سے ملزمان کوقرارواقعی سزادینے کی استدعاکی گئی ہے۔خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کے ترجمان نے مزیدکہاکہ جہاں تک ضیاء اللہ آفریدی کے غیرقانونی اثاثوں کے بارے میں تحقیقات کاتعلق ہے تووہ مطلوبہ شواہدکی عدم مودگی کے باعث فی الحال عارضی طورپربندکی گئی ہیں تاہم مطلوبہ شواہدحاصل ہوجانے پر احتساب کمیشن کسی بھی وقت ضیاء اللہ آفریدی کے غیرقانونی اثاثوں سے متعلق تحقیقات دوبارہ شروع کرسکتاہے۔