کوئٹہ ( این این آئی ) سابق ایس ایچ او سریاب اور نیب کے ساتھ تعینات آفیسر کو چمن پھاٹک کے قریب مسجد میں سجدے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز افطاری سے قبل سابقہ ایس ایچ او سریاب اور نیب کے ساتھ تعینات آفیسر ملک مشتاق کو چمن پھاٹک کے قریب فقیر آباد میں مسجد کے اندر سجدے کے دوران تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملک مشتاق کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دی گئی ہے ۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔