جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عیدکاچاند،ماہرین فلکیات نے بھی پیش گوئی کردی

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( منگل) کو لاہور میں منعقد ہوگا ۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور میں منعقد ہو رہا ہے ۔جبکہ اسی روز زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جو چاند کے نظر آنے یا نہ آنے بارے شہادت دیں گے ۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں کی طرح لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی شوال المکرم کا چاند منگل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق شوال المکرم 1437ہجری کا چاند کل منگل دوپہر 4بج کرایک منٹ پرپیدا ہوگا، 5جولائی کو لاہورمیں سورج 7بج کر13منٹ پرغروب ہوگا، سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 39منٹ ہوگا۔چاند نظرآنے کیلئے چاند کی کم ازکم عمر 19گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27گھنٹے 40منٹ ہوجائے گی۔ لاہور میں چاند 6.37ڈگری پر ہوگا، مطلع صاف ہونے کی صورت میں لاہور کے عوام چاند آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہورہاہے۔ اس بات کا بھی غالب امکان ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور پاکستان میں ایک ہی روز عید الفطر منائی جائے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…