بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواچینی کمپنی کے ملازمین کی تنخواہیں ڈاکو لے اُڑے،24گھنٹوں کے اندر ڈاکوؤں کاکیا حشرہوا؟جانیئے

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں کرک پولیس کے اہلکاروں کو تیل و گیس تلاش کرنے والی چائینہ کمپنی سے لوٹی گئی رقم اور گاڑی 24گھنٹوں میں برآمد کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ گذشتہ روز کرک کے علاقہ صابر آباد میں تیل و گیس تلاش کرنے والی چائینہ کمپنی کا اکاؤنٹنٹ ملازمین کی تنخواہیں گاڑی میں لے جارہا تھا کہ اُسے راستے میں مسلح ملزمان نے روک کر1522000/- روپے اور گاڑی چھین لئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی اور شام کے تقریب ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا بعد ازاں مرکزی ملزم شاہین جو کہ اس سے قبل اسی کمپنی کاملازم رہ چکا ہے مگر 20 لاکھ روپے کی کرپشن کی بنیاد پر اسے ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا کو اپنے گھر سے گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی 1522000/- روپے ایک عدد کلاشنکوف پولیس پر فائر کئے گئے چارجرز، 30 بور پستول اور کارتوس برآمد کئے۔ اس ملزم کی نشاندہی پر اس ڈکیتی میں ملوث اکاؤنٹنٹ فہیم اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے 24گھنٹوں کے اندر اندر لوٹی ہوئی رقم اور گآڑی برآمد کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کرک میں اچھی پولیسنگ کی بدولت امن و آمان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جسکا سہرا وہاں کے ضلعی پولیس افسر اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کے جرائم کے یقینی خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور آئندہ بھی اسی طرح اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آئی جی پی نے ایس ڈی پی اُو بانڈہ داؤدشاہ محمد نذیر، ایس ایچ اُو سب انسپکٹر گل شاہ براز، سب انسپکٹر محب اللہ، ہیڈ کانسٹیبل فیض اللہ اور کانسٹیبل نصراللہ کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…