کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلویز نے سٹیٹ بینک سے رقم لے کر ملازمین میں تنخواہیں خود بانٹنا شروع کر دی ہیں اور دور دراز کے علاقوں میں بھی ملازمین کو تنخواہیں پہنچائی جا رہی ہیں۔ ممبر فنانس ریلویز غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی گورنر سے درخواست کے بعد ڈیڑھ ارب روپے کیش نکال لیا گیا ہے اور تنخواہوں کی تقسیم کیلئے اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ڈویڑن ہیڈ کوارٹر سے تقسیم شروع کر دی گئی ہے اور دور د راز علاقوں میں ملازمین کی تنخواہیں پہنچا رہے ہیں۔