بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

عید الفطر کی آمد، جیلوں میں بھی رش بڑھ گیا، کیوں ؟ جانئے

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر کی چھٹیوں سے قبل گزشتہ روز جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے آخری وز اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے آنے والوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔ جیل میں ملاقاتیوں کے لئے بنائی گئی انتظار گاہ میں پنکھوں روشندانوں اورکھڑکیوں کے باوجود لوگوں کے ہجوم کے باعث گرمی سے حبس کی کیفیت میں لوگوں کا سانس لینا دوبھر ہوگیا جبکہ قیدیوں سے ملاقات کے لئے بنائے گئے جیل جنگلوں میں ملاقاتیوں کا رش کے باعث تل دھرنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر نے بتایا کہ جیل حدود میں آنے والے تمام ملاقاتیوں سے ملاقات کروائی جائے گی۔ البتہ عید کے روز صرف کھانا دیا جاسکے گا ملاقات نہیں کروائی جاسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو عیدسوئیاں دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…