لاہور(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) صوبہ بھر کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے انچارج صاحبان عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے متعلقہ پارکس میں سیاحوں کی سیکورٹی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پی (SoP) پر حرف بحرف عملدرآمد یقینی بنائیں۔چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے کھلنے سے آدھ گھنٹہ پہلے اور بند ہونے کے آدھ گھنٹہ بعد تک سیکورٹی کیمروں کے ذریعے مانٹرنگ یقینی بنا ئی جائے ۔ سیکورٹی سٹاف کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پلان اے اور پلان بی تیار کرکے اس کی با قاعدہ ریہرسل کروائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجا ب خالد عیاض خان نے یہ بات اپنے دفتر میں عید کے حوالے سے صوبہ بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو جاری کردہ ایس او پی کے بارے ایک خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو سید ظفر الحسن اور ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شفقت علی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ، سٹاف کی حاضری اور جملہ نظم و ضبط کو چیک کرنے کیلئے 9افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جو عیدالفطر کی چھٹیوں میں تفویض کردہ پارکس اورچڑیاگھروں کی چیکنگ کریں گے اور اپنے ہر وزٹ بعدہیڈکوارٹرز کوبذریعہ فون، ایس ایم ایس اور واٹس اپ کے ذریعہ رپورٹ کریں گے ۔خالد عیاض خان نے کہا کہ وہ خود بھی چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے دورے کریں گے اور سیکورٹی معاملات ، سیاحوں کو فراہم کردہ سہولیات اور جملہ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کردہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عید کی چھٹیاں کا مزہ دو بالا ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری ، اقدام اٹھا لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں