کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو خط لکھ کر سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کو بینک اور عمارت کے غیر قانونی استعمال روکنے کی درخواست کر دی ۔اتوار کو سندھ رینجر کی طرف سے اسٹیٹ اور نیشنل بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کئی سال سے مختلف بینکوں میں اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں ، ان دفاتر اور عہدیداروں کا تعلق پارٹی کے عسکری ونگ سے ہے ۔ کراچی آپریشن کے نتیجے میں عسکری ونگ غیر مستحکم ہوئے ، بینکوں کی برانچوں کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔