پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے چاند رات پرہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے ۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کااندراج کردیا جائیگا جبکہ جس تھانے کی حدود میں فائرنگ کی گئی اس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ خواتین اور دو بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ جبکہ رواں سال دوران ہوائی فائرنگ کے 120واقعات رونماء ہو ئے ہیں ۔ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے مہم بھی شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔چاند رات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے علماء حضرات کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے ۔ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔