ملتان (آئی این پی) محکمہ موسمیات کے ذرائع نے پاکستان میں عیدالفطر 6جولائی بدھ کے روز ہونے کے بارے میں قوی امکان ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا۔5جولائی کو یکم شوال کے چاند کی عمر مقررہ دورانیہ سے زائد ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔دوسری طرف یہ امکان بھی ظاہرکیا جارہا ہے کہ سعودی عرب میں اسلامی کیلنڈر کے مطابق اگر 29 روز ے ہوئے تو پاکستان میں عیدالفطر 6جولائی بدھ کو ہوگی اور اگر سعودی عرب میں 30روزے ہوئے تو پاکستان میں عیدالفطر 7 جولائی جمعرات کو متوقع ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں ہمیشہ عیدالفطر سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک سے ایک روز بعد منائی جاتی ہے۔