بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغانیوں کو نکالنے کیلئے طاقت کا استعمال ،اہم وفاقی وزیر پاکستان کی حکمت عملی سامنے لے آئے

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر سفیران جنرل (ر)عبد القادربلوچ نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کیلئے فی الحال طاقت کا استعمال نہیں آئینی وقانونی راستہ ختیار کر یں گے لیکن اسکے باوجود اگر تمام اقدامات کے باوجود وہ نہیں جائیں گے تو طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا ‘پاکستان میں جتنے افغانی قانونی طور پر ہیں اس سے زیادہ غیر قانونی طور پربھی رہا ئش پذیرہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جنرل (ر)عبد القادربلوچ نے کہا کہ ہم اقوامتحدہ کے لوگوں سے پاکستان سے افغانیوں کی واپسی کیلئے بات کر رہے ہیں ماضی میں افغان صدر حامد کرزائی نے افغانیوں کی واپسی کے معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں جسکی وجہ سے معاملات بہت زیادہ خراب ہو ئے ہیں لیکن اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے انکو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں 10لاکھ سے زائد نوکریوں پر افغانیوں کا قبضہ ہے اور جب یہ یہاں سے جہاں گے تو پاکستان کو بھی روزگا ر ملے گا اور ملک سے بے روزگاری کا ختم ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران نے کہا کہ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں آئینی وقانونی راستہ ختیار کر یں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…