جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوامیں ٹھن گئی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے ایک بارپھر دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں شروع ہونے والے تین روزہ میلے میں برابری کی سطح پر نمایندگی نہ ملنے پر گلگت بلتستان حکومت نے میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت سے ایک مراسلے کے ذریعہ گلگت بلتستان حکومت نے پولو فیسٹول میں مساوی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت کے مطابق شندور میں انتظامی امور برابری کے بنیاد پر تقسیم ہونے چاہیے، اس بنا پر میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی جگہ گلگت میں پولو فیسٹول کا انقاد کیا جائے گا۔گلگت بلتستان حکومت کا موقف ہے کہ شندور گلگت بلتستان کی ملکیت ہے جس پر چترال نے قبضہ کر رکھا ہے اورہم اپنی سر زمین پرمہمان بن کر جانے کو ہرگز تیار نہیں ہیں۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے فوری تو پر حدود کے تعین کامسئلہ حل کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پڑوسی صوبے نے گلگت بلتستان کی حدود میں واقع کوہستان اور شندورپرغیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کی حکومت 2011 اور 2014 میں شندور پولو فیسٹیول کا بائیکاٹ کرچکی ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت شندورپولو فیسٹیول کا انعقاد 22 سے 24 جولائی کو کرارہی ہے اور دونوں صوبائی حکومتوں کے تنازعے کے سبب گلگت اور چترال کے درمیان ہونے والا میچ نہیں ہوگا جس میں عوام کوسب سے زیادہ دلچسپی ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…