جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

اب یہ جگہ بھی نہیں چھوڑیں گے،رینجرز نے بڑی کارروائی کا اعلان کردیا

datetime 3  جولائی  2016 |

کراچی (آئی این پی) سندھ رینجرز نے سرکاری اداروں میں سیاسی و عسکری تنظیموں کے دفاتر بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری تنظیموں کے بھرتی گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ اداروں میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کو فی الفور فارغ کردیا جائے بصورت دیگر تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کو سندھ رینجرز کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی اور عسکری تنظیموں کے بھرتی کرائے گئے گھوسٹ سرکاری ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں، ایسا ہوا تو تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز نے سرکاری ادارے قائم کسی بھی سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر کو فوری بند کرنے کو کہا ہے۔رینجرز اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں یا گھوسٹ ملازمین کی اطلاع رینجرزکو دیں۔ ترجمان کے مطابق سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں،یہ فیصلہ گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ایسا نہ کیا گیا تو تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز علامیہ میں کہا گیا کہ عوام یہ اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر دے سکتے ہیں۔یہ اطلاع ای میل [email protected] پر بھی دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…