اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ ،کون کون سی جماعت ساتھ ہے،شاہ محمودقریشی زبان پر لے آئے

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پانامہ لیکس پر ’’مٹی ‘‘نہیں ڈالنے دیں گے ‘نوازشر یف جب بھی پاکستان آئیں گے انکو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘سڑکوں پر آنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی متحد ہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو تقسیم کر نے کی حکومتی کوشش ناکام ہو چکی ہیں تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا مشن صرف اور صرف نوازشر یف اور انکے خاندان کو احتساب کو بچانا ہے مگر انکا یہ منصوبہ کسی صورت کا میاب نہیں ہوگا بلکہ قوم ان سے کر پشن کا تمام مکمل حساب لیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانامہ لیکس پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے بلکہ عید کے بعد حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن متحدہو ں گی اور وزیر اعظم نوازشر یف جب بھی واپس آئیں گے انکو حساب دینا پڑیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…