بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اعلیٰ سطحی امریکی وفد میرانشاہ پہنچ کر حیرت زدہ

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے دورے پر آئے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہیں ٗ پاکستان اور امریکہ کا دشمن مشترک ہے ٗ ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ٗ پاکستان سے مثبت پیغام لے کر جارہے ہیں، میران شاہ کا دورہ کرکے حیرت ہوئی، صورتحال میں بہتری پر اطمینان ہوا جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ٗافغانیوں کی باعزت واپسی کیلئے عالمی برادری تعاون کرے۔اتوار کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزسے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں ایف سولہ طیاروں کی فراہمی افغانستان میں امن عمل پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال اور کولیشن سپورٹس فنڈ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیر سے امریکی سینیٹرز جان مکین کی سربراہی میں چاررکنی وفد نے ملاقات کی۔ امریکی وفد میں سینیٹر جوڈونیلی، سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریپبلکن پارٹی کے رکن ریک ڈیوس شامل تھے پاکستان کی جانب سے سرتاج عزیز کی سربراہی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران جان مکین کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں بہتر تعلقات چاہتا ہے اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں عالمی برادری پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ پاکستان ایف 16طیارے کو استعمال کرنے کا تجربہ رکھتا ہے ،امریکہ نے خودپاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کی پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں دو سال میں دو ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں ۔سینیٹر جان مکین نے کہا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں ،دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میران شاہ کا دورہ کرکے حیرت ہوئی اور وہاں امن و امان کی بہتر صورتحال دیکھ کر اطمینان ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کر کے اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں افغان سرحد پر بہتر انتظامات کے امور بھی زیر غور آئے ،امریکی وفد سے بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…