لاہور (این این آئی)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوگا۔جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں منعقد ہوگااس طرح ضلعی کمیٹیوں کے ارکان عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اپنے اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر میں اجلاس منعقد کرینگے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں تمام شواہد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ٹیلی فون کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔چیئیر مین کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کے فیصلے کا اعلان کرینگے۔