جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے،شوکت عزیز کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے لیکن جس جماعت سے مذاکرات طے پائے اس کی حکومت ہی نہ رہی۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شوکت عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت بہت پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کو مسائل سے نمٹنے کا موقع ملنا چاہئے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ٗچین کی سرمایہ کاری پر کسی خدشات میں پڑنے کی ضرورت نہیں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے تمام معاملات طے پا گئے تھے تاہم ہماری بدقسمتی ہے کہ جس بھارتی جماعت سے بات ہوئی وہ اقتدار میں ہی نہ رہی، کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ پس پردہ رابطوں میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ آپس میں تجارت کو فروغ دیں کیونکہ تجارت ہی ملکوں میں ہم آہنگی، رابطوں اور امن کا ذریعہ بنتی ہے۔شوکت عزیز نے بھارت اور عالمی طاقتوں سمیت تمام ملکوں سے اچھے تعلقات کو ضروری قرار دیا پاکستان کو درپیش خارجہ پالیسی کے چیلنجز سے متعلق سوال پر شوکت عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت پیچیدہ حالات سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے حکومت کو مسائل سے نمٹنے کا موقع دیا جاناچاہیے ۔پاکستان واپس نہ آنے سے متعلق سوال پر شوکت عزیز نے کہا کہ وہ کہاں جاتے ہیں اور کہاں نہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے جس کا احترام کیا جاناچاہیے ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…