جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش ،کرکٹ کے میدان ویران،بڑی خبر آگئی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی) بنگلہ دیش میں داعش کے حملے میں 20 غیرملکیوں کی موت کے بعد انگلینڈ کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان ہے اور انگلش کرکٹ بورڈ اس بارے میں جلد متفقہ فیصلے سے بنگلہ دیشی بورڈ کو آگاہ کر دے گا۔بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر حملے میں دہشت گردوں نے یرغمال بنائے گئے 20 غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ہلاک کردیا۔عید کی چھٹیوں سے قبل کیے گئے اس حملے کی ذمے داری دہت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔انگلینڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 30 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے تاہم اس حملے کے بعد یہ دورہ کھٹائی میں پڑتا نظر آنے لگا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر برطانوی حکومت یا بنگلہ دیشی حکام کو صورتحال غیرمحفوظ نظر آئی تو ہم دورہ منسوخ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی حفاظت ای سی بی کیلئے ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہے اور اس کا اطلاق تمام غیرملکی دوروں پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے ہمیں کہا کہ ماحول محفوظ نہیں یا بہتر اقدامات نہیں کیے گئے تو پھر ہم مناسب اقدامات کریں گے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…