جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

الطاف حسین نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو کیا لکھ کردیا؟معروف سیاسی رہنمانے ناقابل یقین دعویٰ کردایا

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ اور کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کراچی میں بدامنی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے ٗجو اس شہر کو آپریٹ کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم) یہ کہتی ہے کہ شہر میں حالات خراب کرنے میں کوئی اور طاقت ملوث ہے تو انہیں اس کا نام لینا چاہیے۔پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خود تحریری طور پر اسکاٹ لیڈ یارڈ کو لکھوا چکے ہیں کہ وہ 22 سال سے را سے فنڈز لے رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ انہیں تو یہ بھی معلوم ہے کہ را کے ایجنٹ یہاں کام کررہے ہیں جو شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں کیونکہ بھارت پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتا۔کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ یہ ایک یا دو دن کا کام نہیں ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ کراچی میں فورسز کے آپریشن سے حتمی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے اور اس کیلئے صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ فورسز جو آپریشن کرتی ہیں ان سے ایک خلا پیدا ہوتا ہے اور اس خالی جگہ کو پر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی پر امجد صابری کو دھمکیاں دیے جانے کے الزام سے متعلق سوال پر انھوں کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیاتاہم مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا وہ لیول ہی نہیں ہے جو اس طرح کے کام کریں اور جب متحدہ کے کارکن ہماری گاڑی پر ڈنڈے مار رہے تھے تب بھی ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا اور خاموش رہے کیونکہ ہم نے مارنے یا مرنے کی سیاست ہی نہیں کرنی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…