جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تربیلا ڈیم ،افسوسناک واقعہ، چھ چینی انجینئرز سمیت 8ہلاک

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(این این آئی) تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر شٹرنگ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی جس میں 6 چینی انجینئرز بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے علاقے تربیلا میں تربیلاڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرگئی تھی جس کے نتیجے میں منصوبے پر کام کرنے والے 3 چینی انجینئرز ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 چینی انجینئرز اور 2 مقامی افراد دم توڑ گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے تربیلا توسیعی منصوبے میں کام کے دوران چینی انجینئرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر چینی انجینئرز کی خدمات قابل تعریف ہیں، تعاون پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے توانائی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…