پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی کی گیم کا دبئی سے کنٹرول، حساس ادارے حرکت میں،بڑی گرفتاری کا فیصلہ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کی گیم کا دبئی سے کنٹرول، حساس ادارے حرکت میں،بڑی گرفتاری کا فیصلہ،حیرت انگیز انکشافات،لیاری گینگ وار کے ملزمان کا شہر میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنور محمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآگئی جس سے پتہ چلا کہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار دبئی میں موجود ہیں جو اسمارٹ فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے بھتے کی وصولی کا کام لے رہا ہے۔زاہد لاڈلہ 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے پاکستانی سفارت خانے سے دوسرے نام سے پاسپورٹ اوردیگر شناختی دستاویزات بنوائے ٗ زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب زاہد لاڈلہ کی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے قبل عزیر بلوچ اور سعید بھرم کو بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…