بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

شدید بارشیں،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب ،محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کی بھی پیش گوئی کردی،شہروں کے نام جاری

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /مظفر آباد /پشاور /گلگت بلتستان /لاہور /ملتان /ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ٗ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ٗڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ٗ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ٗ تیز ہواؤڈں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے ٗمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواڈ شہر راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ٗ راولپنڈی میں شدید بارشوں کے پیش نظر واسا کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ادھر بارش کا سلسلہ آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان ٗ خیبر پختون خوا اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ادھر ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ٗ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منڈی بہاؤالدین میں 35، ملتان 34، راولپنڈی 28، اسلام آباد 27، بھکر 26، جہلم 20، لیہ 14، لاہور 08، کوٹ ادو 06، مری اور بہاولنگر 04، جھنگ ، منگلہ ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 03 ملی میٹر، جبکہ سرگودھا میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ خیبر پختون خوا میں سب سے ذیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 64 ملی میٹر جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بنوں 32، کاکول 14، دیر اور کالام میں 13 ملی میٹر ، میرکھنی 09، مالم جبہ 08، پٹن 06، بالا کوٹ 05، چراٹ 04، پشاور میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر میں مظفرآباد 21 ، گڑھی دوپٹہ 16، راولا کوٹ 10، کوٹلی 02 ملی میٹر گلگت بلتستان میں گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں ڑوب اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں صرف تیز ہواؤں اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ٗ بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار 12 ناٹیکل میل اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ پارہ 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…