لاہور( این این آئی)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوتاتب تک خطرات میں گھرا رہے گا،قدرت نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے لیکن بد قسمتی سے ہم ان سے استفادہ کرنے کی بجائے آج بھی کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں لیکن اسکے حوصلے آج بھی بلند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ رہنا ہے تو اسے معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا۔اس کے لئے ہمیں کشکول کو چھوڑ کر اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قیمتی اثاثہ ہے ہمیں اسے تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنا کر قومی دھارے میں شامل کر سکتے ہیں ۔