پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھانے کے بعد مزید سات چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ارندو چترال ، نواگئی پاس باجوڑ ، کھیر لچی ، کرم ایجنسی، غلام خان چیک پوسٹ شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان کے اور گورسل کی چیک پوسٹ پر ایف آئی اے چیک پوسٹ بنائیگی وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کے دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھانے کی منظوری دینے کے بعد ایف آئی اے نے طورخم بارڈر پر اپنا چیک پوسٹ بھی قائم کردیا ہے چیک پوسٹ کے قیام کے بعد ایف آئی اے کا عملہ تعینات کردیاگیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے افغانستان سے آنے والی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے علاوہ دیگر اہم امور کے لئے اقدامات بھی کریگی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا تک ایف آئی اے کا دائرہ کار بڑھا دیاگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کادائرہ کار بھی طورخم تک بڑھا یا جا رہاہے ۔