بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

آصف زارداری با ہر کس کیس کی وجہ سے گئے ہیں ؟ قمر زمان قا ئرہ حقیقت سامنے لے آئے

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کسی کیس کی وجہ سے بیرون ملک نہیں گئے۔شبہاز شریف کل بھی جھوٹ بولتے تھے اور آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں اور انکی کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ شبہاز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ شبہاز شریف کو چاہئیے کہ وہ بلاول بھٹو کو گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دینے کی بجائے احتساب کی طرف آئیں تاکہ قوم کے سامنے حقائق آسکیں۔قمر الزامان قائرہ نے کہا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ جہاں جہاں بھی آیا ہے وہاں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر ہمارے ملک میں حکمران احتساب کی بجائے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔ پانا ما پیپرز میں شریف خاندان پر الزامات پاکستان پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف نے نہیں لگائے،پی پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پانا ما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ پکڑے گئے ہیں اس لیے شور مچا رہے ہیں کیونکہ اگر حکمران صاف ہوتے تو انہیں کسی بات کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…