لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی گفتگو نے ان پر سے زہد و تقویٰ کا لبادہ ہٹا دیا ہے،اسحاق ڈار نے ثابت کیا کہ ان کی شائستگی کا ان کے باطن سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سمدھی اور قابل بھروسہ درباری ہونے کے علاوہ اسحاق ڈار کی کوئی اہلیت نہیں۔اسحاق ڈار عدالت میں خود اپنے اور نواز شریف کی سیاہ داستان بیان حلفی کی صورت میں داخل کر چکے ہیں۔اسحاق ڈار کی اتنی حیثیت نہیں کہ نواز شریف انہیں اپنی صاحبزادی پر فوقیت دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقروض بنانا اور شریف خاندان کیلئے لوٹ مار کرکے دولت باہر منتقل کرنا اسحاق ڈار کی نوکری کا بڑا مقصد ہے۔قومی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے پر اسحاق ڈار قوم سے معافی مانگیں اورقوم کی چوری شدہ دولت بھی فوری قومی خزانے میں لوٹانے کا انتظام کریں۔