جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

لیاری گینگ وار ملزمان بارے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے ملزمان کا شہر میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنور محمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآئی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار دبئی میں موجود ہیں جو اسمارٹ فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے بھتے کی وصولی کا کام لے رہا ہے۔زاہد لاڈلہ 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے پاکستانی سفارت خانے سے دوسرے نام سے پاسپورٹ اوردیگر شناختی دستاویزات بنوائے ہیں، زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب زاہد لاڈلہ کی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے قبل عزیر بلوچ اور سعید بھرم کو بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لا چکے ہیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…