بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

رینجرز نے کراچی آپریشن کے بعد ایک اور اہم کاروائی کا اعلان کر دیا ، اب بچنا مشکل

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے سرکاری اداروں میں سیاسی و عسکری تنظیموں کے دفاتر بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری تنظیموں کے بھرتی گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ اداروں میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کو فی الفور فارغ کردیا جائے بصورت دیگر تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کو سندھ رینجرز کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی اور عسکری تنظیموں کے بھرتی کرائے گئے گھوسٹ سرکاری ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں، ایسا ہوا تو تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز نے سرکاری ادارے قائم کسی بھی سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر کو فوری بند کرنے کو کہا ہے۔
رینجرز اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں یا گھوسٹ ملازمین کی اطلاع رینجرزکو دیں۔ ترجمان کے مطابق سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں،یہ فیصلہ گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ایسا نہ کیا گیا تو تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز علامیہ میں کہا گیا کہ عوام یہ اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر دے سکتے ہیں۔یہ اطلاع ای میل [email protected] پر بھی دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…