بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

عوام کیلئے بڑی خو شخبری ! پاکستان اورسعودی عرب میں ایک ہی دن عیدالفطر ۔۔۔

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان اورسعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے دلچسپ فلکیاتی صورت حال سامنے آئی ہے، اس فلکیاتی صورت حال کے تحت سعودی عرب میں رائج ’ام القرا‘ کلینڈر کے قواعد کے تحت وہاں عیدکا چاند 29 رمضان کونظرنہ آنے جبکہ پاکستان میں29 رمضان کوچاند کی رویت ہونے کے کچھ امکانات ہیں اوراس فلکیاتی صورتحال کے سبب دونوں ملکوں میں ایک ہی روزعید الفطر کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔عیدالفطرکے چاند کی رویت اور موجودہ فلکیاتی صورتحال کاتذکرہ کرتے ہوئے معروف فلکیاتی سائنسدان اورجامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر شاہد قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر29 رمضان کوچاند سورج غروب ہونے سے کچھ دیرقبل ہی غروب ہوجائے گا اورسعودی عرب میں رائج ’ام القراکلینڈر‘ کے قواعد کے تحت اگرچاند کسی بھی ماہ کی29 ویں تاریخ کو سورج سے قبل غروب ہوجائے تو30 واں روزبھی اس ماہ میں شامل ہوجاتا ہے تاہم اگرچاند سورج غروب ہونے کے بعدغروب ہوتواگلامہینہ شروع ہوجاتا ہے موجودہ صورت حال میں سعودی عرب میں منگل کوچاند سورج غروب ہونے کے بعد غروب ہوگا، اگرسعودی عرب میں رائج کلینڈرکے تحت ہی چاندکی رویت کافیصلہ کیاجائے توایسی صورت میں وہاں 30روزے اوربدھ کی عید ہوگی۔پاکستان میں فلکیاتی صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد قریشی نے بتایاکہ پاکستان میں منگل 29 رمضان کوچاند کی رویت ناممکن نہیں تاہم رویت کے امکانات کم ضرورہیں، پاکستان میں منگل کوسورج غروب ہونے کے40 منٹ بعدتک چاند رہے گا تاہم چاند افق سے 8.5 سے 9 ڈگری بلند ہوگا جس سے اس کی رویت واضح ہونا مشکل ہے کیونکہ افق سے9 ڈگری سے زائد بلندی پرچاندکی رویت ا?سان ہوجاتی ہے لیکن اس صورت حال کے باوجود اگرمنگل 29 رمضان کوچاند کی رویت ہوگئی توایسی صورت میں پاکستان اورسعودی عرب دونوں ملکوں میں بیک وقت عید ہوجائے گی۔ پروفیسرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ فلکیاتی تناظرمیں ایسی صورت حال ناممکن نہیں ہے تاہم ایساشاذونادرہی ہوتاہے جس کے سبب اسے ایک دلچسپ فلکیاتی صورت حال کے طورپرلیاجارہاہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان کامہینہ پاکستان سے ایک روزقبل شروع ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…