بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ملازمین کی عید کے رنگ پھیکے پڑگئے وہ کام ہو گیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور محکمہ فنانس سندھ کی جانب سے عیدالفطر سے قبل بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 50فیصد OZT گرانٹ جاری کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کے90فیصد بلدیاتی ملازمین عیدالفطر کی تنخواہوں سے محروم رہ گئے ہیں ۔OZTگرانٹ سے نالوں کی صفائی ۔بارشوں کے انتظامات کی ادائیگیاں کردی گئیں ۔جس سے اندرون سندھ کے بلدیاتی ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے مٹھی ،ہالا،گھوٹکی ،ڈھرکی ،نوڈیرو ،رتوڈیرو،حیدرآباد ،لاڑکانہ کے یونین رہنماؤں سے بات چیت کے دوران کیا ۔رہنماؤں شوکت علی ،حافظ نیاز کو ریجوو نے انہیں بتایا کہ اندرون سندھ کے بلدیاتی ملازمین عید کی نماز کے بعد گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقارعلی بھٹواور بے نظیر بھٹو شہید کی مزار پر احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یا داشت پیش کرینگے اس سلسلے میں اندرون سندھ کی ڈسٹرکٹ کونسلز ،کارپوریشنوں ،یونین کونسلوں کے مزدور رہنماؤں سے رابطے مکمل کرلیے گئے ہیں ۔سیدذوالفقارشاہ نے اندرون سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو احتجاج میں شریک ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 50فیصد مزید OZTگرانٹ جاری کرنے کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے لیکن اکاؤنٹس میں منتقلی عید کے بعد ہوگی جسکی وجہ سے بلدیاتی ملازمین کی عید کے رنگ پھیکے پڑگئے ہیں لٰہذا احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…