لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ جگہ جگہ ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور میٹروبس سروس اور ٹریفک بلاک کر دی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ مشتعل شہریوں نے شاہدہ چوک پر میٹرو بس سروس بھی روک دی۔واضح رہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔اس شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نہیں ملتا جس سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یادرہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن حسب معمول یہ وعدہ بھی وفاء نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راوی روڈ بتی چوک پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے میٹرو بس سروس روک دی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردیجس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔