لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر قریب آتے ہی کیمپ جیل میں قیدیوں سے ملنے کیلئے ان کے عزیزواقارب کا رش بڑھ گیا، قیدیوں سے ان کے پیاروں کی ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے،بہت قیدی گھروں سے دوری پر آبدیدہ نظرآئے۔کیمپ جیل میں اس وقت مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تین ہزارسے زائد قیدی سزا کاٹ رہے ہیں،عید کی آمد کے پیش نظر ہفتے کے روز قیدیوں کے رشتے دار انہیں ملنے آئے،نئے کپڑے،کھانے اور مشروبات دیئے تاکہ وہ عید کے موقع پر استعمال کر سکیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل شہرام توقیرکا کہنا تھا کہ اس سے قبل مخصوص دنوں میں ملاقات کی اجازت تھی لیکن عید کی وجہ سے قیدیوں کو ہفتہ اور پیر کے دن ملاقات کی سہولت دی گئی ہے،
عید کے روز صرف کھانا پہنچایا جا سکتا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔قیدیوں سے ان کے پیاروں کی ملاقات کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے،بہت سے قیدی گھروں سیدوری پر آبدیدہ نظرآئے۔صدر پاکستان نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ممنون حسین نے عید پرقیدیوں کی سزائیں کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 66 فیصد سزا پوری کرنے والے 65 سال کے قیدی جبکہ 33 فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کو عید پر رہا کر دیا جائیگا۔اسی طرح جن قیدی عورتوں کیساتھ2سال سے کم عمربچے ہیں انکی سزامیں 1سال کی معافی اور عمرقیدکے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیرہ ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
عید الفطر کے قریب آتے ہی جیل میں قید قیدیوں بارے زبردست آگئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/03/Jail.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں