راولپنڈی (آن لائن)عید پر مجبوریاں،راولپنڈی میں لرزہ خیز واقعہ نے ہر آنکھ نم کردی،تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں عید کے موقع پرمعاشی حالات سے دلبرداشتہ شخص نے بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے ابدی نیند سلانے کے بعد اپنی شہ رگ کاٹ لی تاہم خودکشی کی کوشش میں ناکامی کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیااطلاعات کے مطابق تھانہ سول لائن کی چوکی طارق آباد کے علاقے ڈھیری حسن آباد کے رہائشی ذوالفقار کاگزشتہ روز افطارکے وقت اپنی بیوی سعدیہ سے معاشی تنگی کے باعث جھگڑا ہوا حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ذوالفقار نے غصہ میں چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی سعدیہ کو قتل کر دیا بعد ازاں خود کو بھی چھریوں سے زخمی کر کے خود کشی کی کوشش کی ذوالفقار کے 4بیٹے اور 1بیٹی ہے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 12سال بتائی جاتی ہے ذوالفقار عرصہ دراز سے بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور تھا جس کے باعث گھریلو جھگڑے آئے روز کا معمول تھے عید کے موقع پر بیوی اور بچوں کا پیسوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا جس پر جھگڑے نے شدت اختیار کی اور اس نے بیوی کو قتل کر کے اپنی زندگی ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جسے زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی حالت تشویشناک بتاتے ہیں ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔