اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چینی مسلمانوں پرروزے رکھنے پرپابندیاں،جماعت اسلامی کے اہم رہنما نے حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھ کر پردہ اُٹھادیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنکیانگ (آئی این پی)چین کے خودمختار مغربی علاقہ سنکیانگ یغور میں مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لئے دورے پر موجود پاکستانی وفد میں شریک جماعت اسلامی کے ترجمان فرید پراچہ نے کہا کہ سنکیانگ میں استاتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین میں روزہ کی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، ہر فرد عبادت کرنے میں آزاد ہے۔ امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی رہتی ہے اور زیادہ تر جو مغربی چین میں ہیں۔سنکیانگ میں 20ہزار مساجد ہیں ، جمعہاور عیدین کی نمازیں ادا کرنے کا مناسب انتظام ہے اور کھانے پینے کے لئے حلال فوڈ دستیاب ہے ۔ چین کے صوبہ سنکیانگ میں استاتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین میں روزہ کی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے ۔ ہر فرد عبادت کرنے میں آزاد ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی جانب سے سنکیانگ کے دورے سے پاک چین تعلقات میں مثبت اثر ہو گا، یہاں کے ایک کروڑ مسلمان محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پاک چین تعلقات میں بہتری آ رہی ہے تو اس معاملے میں بھی بہتری ہو گی ، کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں وہ بھی دور ہوں گی اور اگر کہیں پہ کوئی چیز اصلاح والی ہے ، کوئی اصلاح کے پہلوؤں پر بات پہنچائی جا سکتی ہے تو اس سے پاکستان چین کے تعلقات بھی مضبوط ہوں گے اور دہشت گردی کے امکانات بھی کم ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…