اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت چلی جائے گی ،خورشید شاہ نے پیش گوئی کردی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/سکھر (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر عوا م کی نہیں سنے گی تو گھر چلی جائے گی ،ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیاہے ،وزیر اعظم نوازشریف تو وزیر اعظم ہیں لندن میں بھی خریدار ی کرسکتے ہیں لیکن غریب عوام بیچارے کہاں جائیں ،کالا باغ ڈیم انگریز دور سے متنازع ہے ، چیئرمین واپڈا خواہ مخوا ہ اس معاملے کو اٹھارہے ہیں، حکومت پنشنرز کو فوری پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرے اور بزرگ شہریوں کو ماہ رمضان کے مہینے میں ذہنی اور جسمانی تکلیف میں مبتلا کرنے سے باز رہے، تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں نے تین سال میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اور اب حالت یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام ہر روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں رمضان المبارک میں پورے ملک کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے اور عید کے قریب پنشنرز کو عدم ادائیگی کی تکلیف سے دو چار کرنا قابل افسوس ہے ۔ وہ ہفتہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگر عوا م کی نہیں سنے گی تو گھر چلی جائے گی ،ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیاہے ۔ آج باز ار جاکرپتہ چلا کہ ہر چیز کافی مہنگی ہوگئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کی لندن میں موجودگی اورشاپنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف تو وزیر اعظم ہیں لندن میں بھی خریدار ی کرسکتے ہیں لیکن غریب عوام بیچارے کہاں جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے آج پتہ چلاکہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے ۔خورشیدشاہ نے کہاکہ کالا باغ ڈیم انگریز دور سے متنازع ہے ، چیئرمین واپڈا خواہ مخوا ہ اس مسئلے کو اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کیاتھا لیکن اب ہر جگہ لوگ گرمی میں مررہے ہیں ،شہری علاقوں میں بارہ ، بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔دریں اثناء اپنے ایک بیان میں بینکوں میں لنک ڈاؤن ہونے اور لوگوں کو درپیش مشکلات پر اپنے ردعمل میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت بینکوں اور پوسٹ آفسز کو ان کے معمول کے اوقات کار کے بعد بھی کھولے اور پنشن کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس وقت عام شہری لوڈ شیڈنگ اور بزرگ شہری پینشن کی عدم ادائیگی سے پریشان ہیں مگر حکومت کے راوی ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر چین ہی چین اور امن ہی امن لکھ رھے ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ پوسٹ اَفسز اور بینکوں کو عید سے پہلے کی تعطیلات کے دوران بھی کھولا جائے تا کہ پنشن اور دیگر ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں نے تین سال میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اور اب حالت یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام ہر روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آج تو لوڈشیڈنگ سے ستائی ھوئی عوام نے میٹرو کا روٹ بھی بلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکمرانوں کو یہ پیغام سمجھ لینا چاہئے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کئے بغیر میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے حکمرانوں کی بقا کا باعث نہیں بن سکتے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں بھی اپنے وعدے کے مطابق بجلی کی فراہمی میں ناکام رہی ہے اور اب وقت ہے کہ حکمران مینار پاکستان پر جا کر کیمپ لگائیں ، پنکھے جھولائیں اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس ماہ مبارک میں بھی طویل ترین اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور روزے دار پنکھے کی ہوا اور پانی کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…