لاہور؍ مظفر آباد (آئی این پی) لاہور کے علاقے گلبرگ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کی گاڑی سے پروٹوکول کی گاڑیاں ٹکرانے کا معمہ حل نہ ہو سکا،ترجمان صدر آزاد کشمیر نے بھی پروٹوکول کی گاڑیوں سے ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی تردید کر دی۔ ہفتہ کو ترجمان صدر آزاد کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر آزاد کشمیر اور فریال تالپور عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے گئے تھے، صدر کے پروٹوکول میں متعلقہ تھانے کی گاڑی سب سے آگے تھی، آزاد کشمیر پولیس کے مطابق پروٹوکول کی گاڑیوں سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔