بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاک افغان تنازعہ،امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان تنازعہ،امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے،پاکستان کو افغانستان سے مسئلہ مشاورت کے ذریعے حل کرنے کامشورہ، پاکستان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ واپسی چاہتے ہیں ٗافغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ موثر فورم ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اہم مسئلہ مشاورت کے ذریعے حل کریں ۔ پاکستان کے دورے پر امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان رچرڈ اولسن نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔اعزاز چوہدری نے امریکی نمائندہ کو بارڈر منیجمنٹ اور سیکورٹی کے متعلقہ مسائل دور کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطح پر مشاورت اور طریقہ کار وضع کرنے سے آگاہ کیا۔افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کیساتھ واپسی چاہتا ہے۔افغان مصلحتی کو ششوں سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ موثر فورم ہے اور پاکستان اس سلسلے میں مکمل تعاون کریگا۔رچرڈ اولسن نے افغانستان میں طویل المدتی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکہ بارڈر منیجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ عالمی برادری کو 35سال سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو نہیں بھولنا چاہیے۔رچرڈ اولسن نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاد کے معاملات پر مسلسل قریبی تعاون کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں انتہائی شاندار ہیں۔انہوں پولیو کے کیسوں میں کمی کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔نجی ٹی وی کے مطابق رچرڈ اولسن نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان یہ اہم مسئلہ بات چیت اورباہمی مشاورت سے حل کریں۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے4ملکی کورگروپ میں مفاہمت کی کوشش جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…