بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا تاریخی اقدام،سرکاری ملازمین سے ہی مدد طلب کرلی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے لئے سرکاری ملازمین سے تجاویز مانگ لیں ‘اچھی اور کارآمد تجاویز پر آئیڈیا ایوارڈ سکیم کے تحت کیش انعامات دیئے جائیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مینجمنٹ سروسز ونگ کے مطابق وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تجاویز اور آئیڈیاز کیلئے 1961ء میں آئیڈیا ایوارڈ سکیم متعارف کرائی تھی جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے ٗاس سکیم کے تحت موصول ہونے والی تجاویز اور آئیڈیاز کو انٹرنل ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی جس میں کابینہ سیکرٹریٹ ‘ فنانس ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈی جی (پی پی اے آر سی) کے نمائندے شامل ہیں جائزہ لیتی ہے اور یہ ہی کمیٹی تجاویز اور آئیڈیاز کا انتخاب کر کے ایوارڈ کی سفارش کرتی ہے جس میں کارکردگی سرٹیفکیٹس ‘ کیش انعام 15ہزار تک کے علاوہ دیگر انعامات دینے کے ساتھ ساتھ اس تجویز اور آئیڈیا پرعمل درآمد کرایا جاتا ہے ٗتمام حاض سروس سرکاری ملازمین ‘ریٹائرڈ ملازمین‘ نیم سرکاری ‘کارپوریشن اور خود مختار اداروں کے ملازمین اس سیکم کے تحت تجاویز دینے کے اہل ہیں۔ اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس سکیم کے تحت امیدوار ڈائریکٹر جنرل پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو درخواستیں ارسال کریں ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…