بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سوات میں دہشت گردوں کی گرفتاری،اہم قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)سوات میں سکیورٹی فورسز نے سات روپوش شدت پسندوں کی سروں کی قیمت فی کس دس لاکھ روپے مقرر کردی تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات، بازاروں، مساجد اور مقامی مقامات پر ایسے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جس میں سات روپوش شدت پسندوں کے نام، تصاویر اور پتہ درج ہے۔ یہ پوسٹرز اردو اور پشتو زبان میں شائع کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ ان شدت پسندوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور ان کے نام بھی پوشیدہ رکھے جائیں گے۔پوسٹر میں لکھا گیا کہ سوات کا امن تباہ کرنے اور معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ان دہشت گردوں کی شکلوں کو پہچان لو اور ان میں سے کسی بھی کے متعلق اطلاع دینے والے کو دس لاکھ روپے انعام ملے گا۔ان شدت پسندوں میں محب عرف عرفان سکنہ برہ بانڈی، قادر عرف یاسین استاد ساکن کوزہ بانڈی، علی سبحان عرف معاذ عرف فرمان عرف عباس سکنہ غوریجہ ،زاہد حسین قاری سکنہ ڈھیری، اسحاق عرف صابر عرف سواتے سکنہ کوئے شموزئی، ریحان علی سکنہ غوریجہ، محمد زمان عرف احمدی سکنہ ننگولئی شامل ہیں۔پوسٹر میں روپوش شدت پسندوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اور اطلاع دینے کیلئے آرمی کے ہیلپ لائن نمبر کے علاوہ برہ بانڈی کے یونٹ کا نمبر بھی دیاگیا ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…