بیجنگ(این این آئی)اقتصادی راہدرای منصوبہ جلد ازجلد مکمل کریں گے،چین کا اعلان،پاکستانی سفارتخانے نے بیجنگ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 65ویں سالگرہ منانے کیلئے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ، چین کے امور خارجہ کے نائب وزیر کانگ ژن یو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خالد نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران پاک چین تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جا رہے ہیں جو ہماری مخلصانہ دوستی کی واضح مثال ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے جس کے ذریعے پاک چین اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو بھی مزید فروغ دیا جائے گا، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔کانگ ژن یو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ضرورت کے وقت پاکستان کی طرف سے کی جانے والی چین کی بے لوث خدمت کو سراہا اور یقین دلایا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور چینی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرے گی تاکہ پاکستان میں مزید ترقی و خوشحالی ہو۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ چائنہ پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاڑو کنگ نے بھی اپ موقع پر اپنے خطاب میں پاک چین دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا خواب ہے جس کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی، خلوص، محت اور ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد پر مبنی ہے جوکہ بے لوث ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے مزید قریب ا?تے جا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام بھی اس دوستی پر فخر کرتی ہے۔ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی جو جی ٹوئنٹی کے توانائی کے وزراء کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے وہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیجنگ کے آرکسٹرا شنہوئی کے معذور افراد کے ایک گروپ نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے ملی نغمے بھی سنائے۔
پاک چین اقتصادی راہدرای منصوبہ ،چین نے اہم اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ٹک ٹاکر ارشمہ کی پر اسرار موت ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے



















































