اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں ترجمان عمران احمد نے بتایا کہ اگلے تین روز کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ سے سوموارکے دوران ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ اگلے دو روز تک اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔