لاہور ( این این آئی) عید الفطر کی خوشی میں عمر قید کے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی خوشی میں جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عمرقیدکے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 66فیصد سزا پوری کرنے والے 65سال کی عمر کے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا گیا جبکہ 33فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کی بھی رہائی کا حکم دیاگیاہے ۔ اس کے ساتھ جن قیدی عورتوں کیساتھ 2 سال سے کم عمربچے ہیں انکی سزامیں 1سال کی معافی کر دی گئی ہے۔دہشتگردی اور سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے اس نوٹیفکیشن سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔علاوہ ازیں معمولی جرائم میں ملوث 150سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ملزمان کی رہائی کیلئے کو ٹ لکھپت اور کیمپ جیل کے حکام کو باضابطہ احکامات بھی جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔
قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان ،عمر قید کے ملزم بھی شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































