پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والا حاضر سروس ایف آئی اے اہلکار کو دھر لیا ۔ ملزم سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور پستول برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والا حاضر سروس ایف آئی اے کا اہلکار گرفتارکرلیا گیا ملزم نذر حسین کو تاجروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ایف آئی اے کا حاضر سروس ملازم ہے ،ملزم سے ایک لاکھ اکتیس ہزار روپے ساٹھ ہزار ڈالر پسٹل اور چار عدد موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں ۔ ملزم کو تھانہ خان رزاق منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم نذر حسین کوایف آئی اے کے حوالے کردیا ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی‘ ملزم سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کی توقع ہے۔