اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک اور کارروائی، لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں واقع مشہور و معروف کراچی رول پراٹھا سنٹر کو سیل کر دیا گیا۔ کراچی رول پراٹھا سنٹر کے کچن میں کھلے گٹر، کاکروچ، کھلی ہوئی اشیاء، خام مال اور فریزر میں باسی سامان کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کی اور کراچی رول پراٹھا کی فیصل ٹاؤن برانچ کو سیل کر دیا۔
اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے لاہور میں واقع اولڈ کیمپس پر چھاپہ مار کر کینٹینز کو سیل کر دیاتھا‘ یونیورسٹی کی کینٹینوں میں کھانے پینے کی اشیا انتہائی ناقص کوالٹی کی استعمال کی جارہی تھیں۔ پی ایف اے ٹیم کی ڈائریکٹر آپریشن نے چھاپے کے دوران شعبہ فنون لطیفہ اور فارمسی کے ڈپارٹمنٹس میں واقعہ کینٹینز کے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ عائشہ ممتاز کے اس اقدام پر جہاں کینٹین انتظامیہ پریشان تھی وہاں طلبا و طالبات نے خوشی کا اظہار کیااور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور زبردست اقدام‘ غیر معیاری اشیاء‘ لوگوں کی من پسند جگہ بھی سیل کر دی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/mumtaz-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں