بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عید پر بری خبر‘ حکومت نے کتنے سرکاری ملازمین فارغ کر دیئے؟

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 600 کے لگ بھگ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور جن ملازمین کے جون کو کنٹریکٹ ختم ہوئے ہیں، ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پانچ ارب روپے کی اسٹیل ملز کی انوینٹری فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں بتایا گیا ہے کہ جون 2016میں 559 ڈیلی وتجز جب کہ38 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایک کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار چھ سو 74 روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد919 تھی جسے جون2016 میں کم کرکے360 ملازمین کردیا گیاہے۔ اسی طرح نومبر 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کے کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد230 تھی جسے جون2016 میں کم کرکے 192 ملازمین کردیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2016 میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کی تعداد ایک ہزار 149 سے کم کرکے 525 کردی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلیے پاکستان اسٹیل ملز کے ریگولر افسران و اسٹاف کی تعداد کو بھی کم کیا جارہا ہے جس کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کے ریگولر اسٹاف اور افسران کو ارنڈ لیو، بغیر تنخواہ کے غیر معمولی رخصت(ای او ایل) لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
اسی طرح ملازمین و افسران پر لیو ان کیشمنٹ کے بجائے ریٹائرمنٹ سے قبل رخصت لینے کے لیے دبا ڈالا جارہا ہے تاکہ لیو ان کیشمنٹ کی مد میں اخراجات کو کم کیا جائے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے پلانٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات، ٹرانسپورٹ، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے کہا گیا ہے کہ اپنے پاس موجود پانچ ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی انوینٹری کو فروخت اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…