پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں ’’چائنہ ٹاؤن ‘‘تعمیر کرنے کا فیصلہ

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاک چین اقتصادی راہداری پرفرائض سرانجام دینے والے چینی انجینئرز اور ماہرین کو فول پروف سیکیورٹی اور بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کراچی میں چائنہ ٹاؤن بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی سے تکمیل کے لئے ہزاروں چینی شہری مختلف شعبوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ آئندہ مہینوں میں بڑی تعدادمیں چینی شہریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے ۔ پہلے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مرکز کراچی میں چینی شہریوں کے لئے چائنہ ٹاؤن تعمیر کیا جائے گا جہاں جدید ترین سیکیورٹی آلات کے علاوہ بہترین رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں چائنہ ٹاؤن تعمیر کئے جائیں گے ۔ امریکہ ،کینڈا، فلپائن اور دیگر ایشیائی ممالک میں چینی شہریوں کی بڑی تعداد مختلف منصوبوں میں فرائض سرانجام دے رہی ہے جن کے لئے بہترین چائنہ ٹاؤن تعمیر کئے گئے ہیں اب اسی طرز پر کراچی میں بھی پاکستان میں کراچی شہر میں چائنہ ٹاؤن تعمیر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…